MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، سابق کپتان بھی قومی ٹیم کا حصہ بن گئے

0 270

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس میں سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق لاہور میں

میڈیا بریفنگ کے دوران چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انگلینڈ سے تین ٹیسٹ کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، اظہر علی، فہیم اشرف، حارث روف، امام الحق، محمد علی، محمد نواز،

- Advertisement -

محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ ، نعمان علی، سلمان علی آغاز، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کاکہنا تھا کہ اسکواڈ کی سلیکشن میں ڈومیسٹک کی پرفارمنس کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر کو ملتان جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی 27 نومبر کو پاکستان آمد شیڈول ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.