MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بابر اعظم کا نوجوان مداح آپے سے باہر، شادی کی پیشکش کرڈالی

0 246

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹونٹی میچز کی سیریز کے چوتھے میچ سے پہلے نوجوان مداح نے قومی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز بابر اعظم کو شادی کی پیش کردی۔ پاک انگلینڈ سیریز ٹی ٹونٹی سیریز کا چوتھا میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائق نے نیشنل سٹیڈیم کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بابر اعظم سے محبت کرتا ہے اور ٹرانس جینڈر ایکٹ منظور ہونے کے بعد اُن سے شادی کرنا چاہتا ہے۔
پرستار نے بتایا کہ ’میرے پاس موٹرسائیکل نہیں ہے اس لیے میں بہت دور سے پیدل چل کر صرف بابر اعظم کے لیے سٹیڈیم آیا ہوں‘۔
نوجوان کے ساتھ کھڑے ایک شخص نے بتایا کہ وہ افریقی ملک نمیبیا سے بابر اعظم اور نوجوان کی شادی کرانے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ نوجوان کو شادی کے موقع پر 10 لاکھ روپے کا جہیز دیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.