MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکی صدرجوبائیڈن کو ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اختیار مل گیا

0 201

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن(مسائل نیوز) امریکی پارلیمانی کمیٹی برائے خارجہ امور نے صدر جو بائیڈن کو چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے اختیارات دینے کا بل منظور کر لیا۔اب امریکی صدر ٹک ٹاک سمیت کسی بھی سوشل میڈیا ایپ پر پابندی لگا سکیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی پارلیامانی کمیٹی برائے خارجہ امور کے ریپبلکن چیئرمین مائیکل مک کال نے ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کیلئے ایک خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی وقت ہے کہ اس کے خلاف عملی اقدامات اٹھائے جائیں، کوئی بھی شخص جو اپنے ڈیوائس پر ٹک ٹاک ایپ انسٹال کرتا ہے دراصل وہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کو اپنی نجی معلومات تک رسائی کیلئے ایک بیک ڈور مہیا کر رہا ہے، یہ آپ کے موبائل فون میں ایک جاسوس غبارہ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.