MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

غیر ملکی فنڈنگ لےنے کے جرم میں عمران خان فوری استعفیٰ دیں ، ‘مریم نواز

0 330

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صد رمریم نواز نے کہا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ لےنے کے جرم میں عمران خان فوری استعفیٰ دیں ، جس طرح ہمارے لئے جے آئی ٹی بنی اب بھی سپریم کورٹ کے جج کی نگرانی میں تحقیقات کرائی جائیں اور حقائق قو م کے سامنے آنے چاہئیں،الیکشن کمیشن کی رپورٹ نے عمران خان کے چہرے سے بچا کھچا نقاب بھی اتار دیا ہے ، جسٹس (ر) ثاقب نثار نے یک ایسے شخص کوصادق اور امین کاسرٹیفکیٹ تھما دیا جس کی حقیقت آشکار ہو چکی ہے ،

- Advertisement -

ایسے اشخص کو سرٹیفکیٹ دیا گیا جس کا بال بال کرپشن جھوٹ اورغلط بیانی میں ڈوبا ہوا ہے ، ثاقب نثار سے پوچھنا چاہتی ہوں آج آپ کا صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ کہاں سٹینڈ کرتا ہے جب پوری دنیا تھو تھو کر رہی ہے ،آج ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیںاورسب کا ذمہ دار عمران خان اور اسے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دینے والا جسٹس (ر) ثاقب نثا ر ہیں،اب الیکشن کمیشن کا بھی امتحان ہے ، بال انصاف کرنے والے اداروں کے کورٹ میں ہے ،

عوام حکومت سے اس قدر متنفر ہیں کہ اپوزیشن کو بھی قصور وار قرار دے رہے ہیں کہ وہ حکومت کے خلاف کیوںکچھ نہیں کر رہی ، اپوزیشن کو پوری کوشش کرنی چاہیے کہ سر جوڑ بیٹھ کر بیٹھے تاکہ عوام کی شکایات کا ازالہ ہو اور یہ جتنی جلدی ہو ہونا چاہیے ،ڈیل کی ضرورت انہےںہوتی ہے جن کی جڑیںعوام کے اندر نہ ہوں ، ہمیں کسی ڈیل کی ضرورت نہیں ، مسلم لیگ (ن) صرف صاف اور شفاف الیکشن چاہتی ہے،عمران خان جواب دینے کی بجائے اپنی جماعت کو کہہ رہے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.