MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شکور شاد کے گھر ڈنڈا بردار افراد کا حملہ، پوتا زخمی

2 458

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)کراچی کے علاقے لیاری سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد کے گھر ڈنڈا بردار افراد کے حملے میں ان کا پوتا بھی زخمی ہو گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ایم این اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی کیمرے سے لی گئی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں درجنوں کی تعداد میں افراد کو ان کے گھر پر حملے کے لیے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ شکور شاد نے ایک کیپشن بھی لکھا ہے جس میں ان کا کہنا ہے

- Advertisement -

کہ کیا ایم این اے کے گھر پر فیڈر لگے ہوئے ہیں جو یہ ڈنڈا بردار نوجوان پتھراؤ کرنے میرے گھر آئے تھے؟شکور شاد کا کہنا تھا کہ پتھراؤ سے میرا 8 سال کا پوتا بھی زخمی ہو گیا، احتجاج سب کا حق ہے اور ہم نے احتجاج کو ہمیشہ ویلکم کیا ہے لیکن اس طرح حملہ آور ہونے سے کیا ہوگا؟
کیا ایم این اے کے گھر پے فیڈر لگے ہوے ہیں جو یہ ڈندا بردار نوجوانان میرے گھر کے بار پتھراہ کے لیے آیے تھے؟ پتھراہ سے میرا ایک آٹھ سالہ پوتا بھی زخمی ہوا ہے ۔ احتجاج سب کا حق ہے اور احتجاج والوں کو ہم نے ہمیشہ ویلکم کیا ہے ۔ لیکن اس طرح حملا آور ہونے سے کیا فائدہ ہوگا؟

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے اسپیکر کو استعفے دینے سے لاتعلقی کا اظہار کیا […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی ممبر قومی اسمبلی تاشفین صفدر چوہدری کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کو کیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.