بلوچ پشتون کا تاریخی رشتہ ہےبلوچستان سب کا ہیں اور سب کو اس کی تعمیر و ترقی کیے کردار ادا کرنا ہوگا,نیشنل پارٹی
کچلاک (مسائل نیوز)بلوچ پشتون کا تاریخی رشتہ ہے۔اس رشتے کون منفی و تعصبی سیاست پراگندہ کرنے کی کوشش کی جاتی رہی لیکن نیشنل پارٹی کی شعوری سیاست و اپروچ نے بلوچ و پشتون کو باہم منسلک رکھا ۔نیشنل پارٹی انسانیت کو سیاست و شعور کی بنیاد قرار دیتی ہے انسانیت کے احترام ہی وطن وقوم دوستی ہے۔بلوچستان سب کا ہیں اور سب کو اس کی تعمیر و ترقی کیے کردار ادا کرنا ہوگا۔اور تعمیر و خوشحالی کےلیے حقیقی سیاسی جماعت و نمائندوں کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی سنئیر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلم بلوچ نے نیشنل پارٹی کے نائب صدر حنیف کاکڑ کی رہائش گاہ کچلاک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی سیکرٹری آغا گل صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ صوبائی یوتھ سیکرٹری نعیم بنگلزئی ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ ممبران ورکنگ کمیٹی صدیق کیھتران انیل مسیح سلمہ قریشی سنئیر اراکین یونس بلوچ آصف جان مسیج ڈاکٹر رمضان ہزارہ ندیم میانی نے بھی خطاب کیا۔نظامت کے فرائض ریاض زہری نے سرانجام دئیے۔نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ بارڈرز سے بلوچستان کے عوام کا بنیادی تعلق ہے۔دونوں اطراف کے عوام کے خونی رشتے ہیں۔ان کو دور رکھا نہیں جاسکتا۔اور ایسے ہی بارڈر ٹریڈ سے دونوں اطراف کے عوام کا روزگار بھی وابستہ ہیں۔اس لیے ایسے مثبت عمل کو بروئے کار لایا جائے کہ باہمی روابط بھی برقرار رہے اور بارڈر ٹریڈ بھی۔رہنماوں نے کہا کہ گیس بلوچستان سے نکلی لیکن آج بھی مکمل بلوچستان تو کجا کوئٹہ کے عوام کو گیس میسر نہیں۔وسائل سے مالامال صوبے کے عوام کو کسمپرسی کی حالت میں رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ بدامنی پھر سے شروع ہوگئی ہے۔عوام کی مال و جان دونوں غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔حکومت کرپشن و کمیشن میں مصروف ہے۔محکموں میں اقربا پروری و سیاسی اثرورسوخ کو روا رکھا گیا جس سے ادارے مفلوج ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام
کو ادراک ہوگیا ہے کہ بلوچستان کی مجموعی مشکلات و مسائل کی زمہ دار نااہل نمائندے اور نام نہاد سیاسی جماعتیں ہیں۔جو صرف عوام کو ورغلاتے اور جھوٹے دعوے کرتے ہیں۔اس لیے آج بلوچستان بھر میں عوام نیشنل پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچلاک کے عوام کو بھی نام نہاد مذہبی وقوم پرست جماعتوں کے بہکاوے میں نہیں آنا اور ووٹ کی طاقت کو شعور سے استعمال کرنا ہوگا۔نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے۔جو تمام اقوام کی نمائندگی بہتر انداز سے کرتی ہے۔نیشنل پارٹی میں بلوچ پشتون ہزارہ سندھی سیٹلرز اقلیت سمیت سب موجود ہیں۔رہنماوں نے کہا کہ آئندہ مستقبل عوام کا ہے اور نیشنل پارٹی انتخابات میں عوام کی نمائندہ جماعت بن کر ابھرے گی۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی فنانس سیکرٹری عبید لاشاری ورکنگ کمیٹی کے ممبر حاجی فاروق شاہوانی قیوم سجن ضلعی محمود رند لیبر سیکرٹری نصراللہ شاہوانی پشتون ریجن کے ریجنل سیکرٹری ملک منور پانئیزئی رحمت اللہ محمد حسنی حاجی گل حسن لانگو حاجی لونگ نیچاری زاکرہ ہزارہ اسحاق ہزارہ سمیت دیگر موجود تھے۔
- Advertisement -
[…] (مسائل نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ساسولی […]