MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہم نہیں چاہیں گے کہ نظر ثانی کی اپیل موجودہ بینچ سنے،عرفان قادر

1 268

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے وکیل عرفان قادر کا کہنا ہے کہ ہم نہیں چاہیں گے کہ نظر ثانی کی اپیل موجودہ بینچ سنے،نظر ثانی اپیل فل کورٹ میں لگی تو امید ہے کامیاب ہوگی۔ عرفان قادر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرے موکل کی ہدایت ہے کہ عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بننا،ملک میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ چل رہا ہے،میرے سائل ڈپٹی اسپیکر نے ہدایت کی ہے کہ سماعت کا حصہ نہ بنوں۔
بینچ سے گزارش ہے کہ آپ کے فیصلے کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔ عرفان قادر کا کہنا تھا کہ ہمیں نظر ثانی درخواست کا حق حاصل ہے،میں نے عدالت سے کہا کہ ہمارا آئینی حق ہے،جبکہ ہم نظر ثانی کا آئینی حق استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہیں گے کہ نظر ثانی درخواست کو یہ بینچ سنے،نظر ثانی اپیلیں مسترد ہو گئیں تو دیکھیں گے،بینچ سے گزارش کی کہ آپ کے فیصلے کیخلاف بائیکاٹ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ادھر چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف کیس میں ریمارکس دئیے کہ عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے والے اعلیٰ وقار کا مظاہرہ کریں،جسٹس عظمت نے اپنے فیصلے میں پارٹی سربراہ کی بات کی،عدالت کا موقف تھا کہ وزیر اعظم جو چیف ایگزیکٹو ہوتا ہے اس کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی۔ جو دلائل دیئے گئے اس کے مطابق فل کورٹ تشکیل نہیں دی جاسکتی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ 63 اے والے کیس میں بھی ایسا کوئی ایشو سامنے نہیں آیا،آئین کہتا ہے کہ ووٹ دینے کی ہدایت پارلیمانی پارٹی دے سکتی ہے،21 ویں ترمیم کے فیصلے کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا سربراہ ہدایات دے سکتا ہے۔ 63 والے کیس میں آج جو سوال ہے وہ اس وقت نہیں تھا،1988میں صدر نے کابینہ کو ہٹایا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] کے معاون خصوصی (ایس اے پی ایم) اور ممتاز آئینی ماہر عرفان قادر نے خبردار کیا ہے کہ جب تحقیقاتی اداروں کو پی ٹی آئی کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.