حکومت مخالف تحریک، عمران خان کے کارکنوں کے ساتھ حلف لینے کی ویڈیو وائرل ہو گئی
اسلام آباد(مسائیل نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کیلئے کارکنوں کے ساتھ حلف اٹھایا۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلی ہاوس میں منعقدہ تقریب میں عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کیلیے کارکنوں کے ساتھ حلف اٹھالیا۔اس موقع پر وزیراعلی محمود خان، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور سابق وزیر علی امین گنڈا پور نے بھی حلف اٹھایا۔
تقریب میں سابق گورنر شاہ فرمان نے پارٹی رہنماوں اور کارکنوں سے حلف لیا۔حلف لینے کے بعد عمران خان نے شرکاء سے مخطاب ہو کر کہا کہ آج سے آپ کی تیاری شروع ہو گی اور میں 5 یا 6 دن میں کبھی بھی کال دوں گا آپ کو تیار رہنا ہے۔حلف کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہم حقیقی آزادی تحریک کو جہاد سمجھ کر اس میں حصہ لیں گے اور ہر قسم کی قربانی دیں گے، اللہ ہمارا حامی وناصر ہو۔
۔عمران خان نے مزید کہا کہ چوری کے تمام کیسز معاف ہو رہے ہیں جو قوم کے ساتھ مذاق ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں پارٹی عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نیب میں اپنا بندہ بٹھایاہوا ہے، تاکہ مرضی کے فیصلے کروا سکیں، چوری کے تمام کیسز معاف ہو رہے ہیں جو قوم کے ساتھ مذاق ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میری شریف اورزرداری خاندان سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، بلکہ قوم کے مستقبل کے لیے کھڑا ہوں، شریف زرداری خاندانوں کے خلاف کیسز ان کے ادوارمیں بنے تھے۔
انہوںنے کہاکہ کارکن اورعہدیدار حقیقی آزادی مارچ کی تیاری کریں، حکمرانوں کورخصت کرکے ہی دم لینگے، قوم کیلئے فیصلہ کن وقت ہے، قوم کو اپنے مستقبل کے لیے نکلنا ہو گا، کسی وقت بھی حقیقی آزادی جمہوری مارچ کے لییکال دے سکتا ہوں، اب ملک کی حقیقی آزادی کے لیے کھڑا ہونے کا وقت ہے۔