MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظوری کا تحریری حکم جاری

1 215

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم جاری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے عمران خان کی حفاظتی درخواست ضمانت کا تحریری حکم جاری کیا۔

- Advertisement -

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق 19مارچ کو وقوعہ ہوا جبکہ مقدمہ 6اپریل کو درج کیا گیا، قانون کے مطابق درخواست گزار نے متعلقہ عدالت پیش ہونا ہے۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کو 26اپریل تک حفاظتی ضمانت دی جاتی ہے، متعلقہ تاریخ گزرنے کے بعد اس حکم کے قانونی اثرات ہوں گے۔یاد رہے کہ جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ نے تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے تھانہ رمنا اسلام آباد میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہو ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی، جس میں مقدمہ مدعی منظور احمد کو فریق بنایا گیا تھا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان پرغداری سمیت دیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اور ان پر خلاف قانون مقدمہ درج کیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرے، عدالت متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لئے مناسب وقت فراہم کرے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] ہیں عمران خان، عدالتوں کا مذاق بنا رکھا ہے: چیف جسٹس عامر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.