MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی آئی اے کا حج آپریشن 31 مئی سے شروع ہو گا، کرائے اور قواعد جاری

1 483

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) پی آئی اے کا حج آپریشن 31 مئی سے شروع ہو گا، قومی ایئر لاین نے حج آپریشن سے متعلق کرائے اور قواعد جاری کردیئے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق حج آپریشن پروازوں کے کرائے نارتھ اور ساوتھ ریجن کے تحت مقرر کئے گئے ہیں۔ کرائے کی ڈالر کرنسی کے مساوی پاکستانی روپوں میں ادائیگی کرنا ہو گی۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق کوئٹہ کراچی ساوتھ ریجن سے پیک سیزن میں 810 تا 1100 ڈالر کرایہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور نارتھ ریجن میں 860 تا 1150 ڈالر کرایہ ہو گا۔ پاکستان سے مدینہ اور جدہ کیلئے پروازیں 31 مئی سے 3 جولائی تک جاری رہیں گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حج آپریشن 14 جولائی سے 13 اگست تک جاری رہے گا۔ ایگزیکٹو اکانومی کلاس میں حجاج کو 40 کلو بیگیج اور 7 کلو ہینڈ کیری میں سامان کی اجازت ہوگی۔ اکانومی کلاس میں 35 کلو بیگیج اور 7 کلو سامان ہینڈ کیری میں لے جانے کی اجازت ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پاکستان میں حج آپریشن تقریبا مکمل تاہم لاہور میں ابھی بھی حج ویزہ کے حامل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.