MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو 7 مرتبہ مذاکرات کی دعوت دی

0 58

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام اآباد(مسائل نیوز)وزیراعظم کے کوارڈینیٹر اختیار ولی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو پہلی بار مذاکرات کی پیشکش نہیں کی ، وزیراعظم نے 7 مرتبہ مذاکرات کی دعوت دی۔

ہم نیوز کے پروگرام “صبح سے آگے ” میں گفتگو کرتے ہوئے اختیار ولی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کے ڈیسک پر جا کر ان کو مذاکرات کی آفر کی تھی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے مذاکرات کی بات کو مذاق میں اڑا دیتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کی دعوت دے کر بڑے پن کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے پاس اختیار نہیں تو مذاکرات مسترد کر دیں اور رونا دھونا بند کر یں ،ہمیں اپنے کام پر فوکس ہے، ہمیں آپ کے ساتھ بیٹھنے کا کوئی شوق نہیں، پی ٹی آئی میں جہاں بھی 2،4 لوگ اکٹھے ہوتے ہیں تو اپنا گروپ بنا لیتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.