MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

15 نومبر تک ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، تہلکہ خیز پیش گوئی

1 350

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ 15 نومبر تک ملک میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے 29 نومبرتک مجھے عمران خان اور سیاستدانوں کیلئے دن اچھے نظر نہیں آرہے ہیں، 15نومبرتک ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا کچھ اور ہی ہے ، وہ نہ الیکشن چاہتے نہ ہی لانگ مارچ اسلام آباد لے جانا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ حالات خراب ہوں اور ملک میں مارشل لالگے،عمران خان کو خوف ہے

موجودہ حکومت کہیں ان کے کرپشن کےکیسز نہ کھول دے۔منظوروسان نے کہا کہ آگے چل کر کے بہت سےساتھی

عمران خان کا ساتھ چھوڑ جائیں گے،جو لوگ عمران خان کولائے وہی عام انتخابات قریب آتے ہی چھوڑجائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، مشیر زراعت منظوروسان نے سندھ کے کاشتکاروں کوعمران خان سے متعلق مشورہ دے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.