غلطی عمران خان کرے سزا کسی اور کو دی جائے یہ نا انصافی ہو گی،وزیر خارجہ
واشنگٹن(مسائل نیوز) وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن کا مطالبہ سیلاب زدگان کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔متاثرین کی مدد پہلے اور سیاست بعد میں ہے،حکومت اور اپوزیشن کو مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔ ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسد مجید اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ کام عمران خان نے کیا۔غلطی عمران خان کرے اور سزا اسد مجید کو دوں،یہ نا انصافی ہو گی۔عمران خان نے ہمارے خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔سیلاب متاثرین کےلیے ہم جتنا کام بھی کریں وہ ناکافی ہے۔پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ابھی بہت کام کرنا ہے۔
ایک جلسے نہ ہو تو کوئی قیامت نہیں آجائے گی اور ہمیں اپنے سیلاب زدگان کی مدد کرنے کا موقع ملے گا۔
- Advertisement -
ابھی تک جتنی بھی مدد ملی،اس کے لیے دنیا کے شکر گزار ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اجناس بحران کا بھی سامنا ہے،سیلاب سے فصلیں تباہ ہو گئیں موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔موسمیاتی تبدیلی کا شکار 10 بڑے ممالک کو مل کر آواز اٹھانا ہو گی۔موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر اتفاق نہ ہوا تو نقصان دنیا کا ہو گا۔پاکستان اور ہمسایہ ملک کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مل کر کام کرنا چاہیے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کورونا کے باعث دنیا کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا۔حال ہی میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا اور پھر سیلاب آ گیا۔سیلاب سے بڑی تباہی آئی،پورے پاکستان کو مل کر مقابلہ کرنا ہو گا۔امریکہ کے دورے کا اولین مقصد سیلاب متاثرین کی مدد رہا ہے۔امریکہ کے دورے پر وزیر اعظم کی دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ انکا کہنا تھا کہ سیلاب کے علاوہ ہمار ا ایجنڈا امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بہتری تھا۔امریکہ سے تعلقات کی اپنی تاریخ ہے۔تجارت،زراعت،صحت اور دیگر شعبوں میں پیشرفت کا امکان ہے۔گزشتہ 6 ماہ میں کئی ممالک سے پاکستان کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔
[…] آباد (مسائل نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیوزی لینڈ کی سپر وومن وزیراعظم سے ملاقات کو اہم […]