اسکولوں میں تعلیمی حوالے سے جو بھی مشکلات درپیش ہیں ان کو حل کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کریں گے،وحیدشریف عمرانی
سبی (مسائل نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وحید شریف عمرانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ گروپ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جسمیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحمید ابڑو ، خزانہ آفیسر عجب خان مندوخیل ، ام سیلط ڈی او ای فیمیل، مس نصرت ڈی ڈی او ای لہڑی، ڈی ڈی او ای یعقوب لاشاری ، آر ٹی ایس ایم سے ضلعی کوآرڈینیٹر اطہر بیگ نے شرکت کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ہے لہذا تعلیم کے فروغ کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اسکولوں میں غیر حاضر اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانا اور غیر فعال ا سکولوں کو فوری طور پر بحال کرنے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں تعلیمی حوالے سے جو بھی مشکلات درپیش ہیں ان کو حل کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کریں گے اور ایسے ا سکول جو کہ غیر فعال ہے انہیں جلد از جلد فعال کیا جائے اسکولوں میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تعاون نہ کرنے اورغفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔