MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سلمان خان نے اپنے باڈی گارڈ ’شیرا‘ کے بیٹے کو اگلی فلم کیلئے ہیرو سائن کر لیا

1 258

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(مسائل نیوز)بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان اپنے باڈی گارڈ شیرا’ کے بیٹے ابیر سنگھ کو بالی وڈ میں بحیثیت ہیرو لانچ کریں گے۔ شیرا تقریبا گزشتہ 26 سالوں سے سلمان خان کے باڈی گارڈ کے طور پر فرائض نبھا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں دبنگ اداکار کا اعتماد بھی حاصل ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اب سلمان خان شیرا کے بیٹے ابیر سنگھ کو بالی وڈ میں قدم رکھوائیں گے، دبنگ خان نے ابیر کو فلموں میں لانچ کرنے کیلئے ہدایت کار ستیش کوشک سے بھی رابطہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلم کا سکرپٹ مکمل ہوچکا ہے بس اب فلم کی ادکارہ کی تلاش جاری ہے ،فلم کی شوٹنگ جنوری 2023میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] بکھیرنے والے بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور ہدایتکار ستیش کوشک آج صبح 66 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.