MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اپوزیشن ٹولے کے ہاتھ سے وقت ریت کی طرح نکلتا جارہاہے،شیخ رشید

1 279

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(ویب ڈیسک)وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی،اپوزیشن ٹولے کے ہاتھ سے وقت ریت کی طرح نکلتا جارہاہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے ملاقات کی جس میں سیاسی اموراورامن عامہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ راولپنڈی کے فلاحی منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے گا،حکومت نے سیاسی انتقام کی منفی سیاست کو ختم کیا ہے۔وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت راولپنڈی کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے،حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 23مارچ کو مارچ کا اعلان کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں ،وزیراعظم کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے،حکومت مدت پوری کرے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.