MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو 2 وکٹ سے شکست دے دی

0 531

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی(ویب ڈیسک) اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔میچ کی آخری گیند پر پاکستان انڈر 19 کو جیت کے لیے 2 رنز درکار تھے کہ احمد خان نے چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلادی۔

- Advertisement -

انہوں نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 19 گیندوں پر 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے 238 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان کے محمد شہزاد نے 105 گیندوں پر 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی بدولت 81 رنز کی اننگز کھیلی۔محمد عرفان نیازی 32 اور رضوان محمود 29 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے. بھارت کے راج ناد باوا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل فاسٹ باولر ذیشان ضمیر کی عمدہ باولنگ کی بدولت بھارت انڈر 19 کرکٹ ٹیم 49 اوورز میں 237 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔ ذیشان ضمیر نے 60 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔اویس علی نے 2 جبکہ معاذ صداقت اور قاسم اکرم نے ایک ایک وکٹیں حاصل کیں۔بھارت انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر آرادھیا یادیو 50 اور ہرنور پنوں 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.