MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

موجودہ معاشی مسائل کی ذمہ دار تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت ہے

1 263

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیویارک (مسائل نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی مسائل کی ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت ہے ،موجودہ حکومت کو درپیش بڑا چیلنج صرف مہنگائی نہیں بلکہ سابق حکومت کی نااہلی کے باعث کئی چیلنجز ہمیں درپیش ہیں۔غیر ملکی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف عوام بالخصوص سیلاب متاثرین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کیا جس میں ایمرجنسی کیش امداد اور بجلی سمیت دیگر اشیائ پر سبسڈی شامل ہے، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا وزیراعظم اور اتحادی حکومت کی طرف سے مائیکرو اور میکرو اکنامک پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں جن کا تمام تر فوکس عوام بالخصوص سیلاب متاثرین ہیں۔ اتحادی حکومت کے ہر فیصلے کا مرکز عوام ہیں۔روس یوکرین جنگ جیسے عالمی مسائل کے نتیجہ میں پاکستان سمیت پوری دنیا کو مہنگائی جیسے بڑے مسئلہ کا سامنا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے سربراہ کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.