MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کا اگلے 20سال کا کیا پلان تھا حامد میر کا حیران کن انکشاف

0 293

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)سینئر تجزیہ کار و اینکر پرس حامد میر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپریل میں آرمی چیف تبدیل کرنا تھا

جس کے فوراً بعد الیکشن ہونے تھے اور 2 تہائی اکثریت کیساتھ میں حکومت بنائی جانی تھی جس کے بعد آئین میں ترمیم کے بعد

تحریک انصاف آئندہ 20سال کیلئے حکومت کرتی لیکن پی پی نے انکا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ وائس آف امریکا سے ایک انٹرو یو میں حامد میر نے دعوی کیا

- Advertisement -

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کیساتھ مل کر منصوبہ بنایا جس کے مطابق جنرل فیض حمید کو 15اپریل سے قبل چیف آرمی سٹاف بنایا جانا تھا

، ن لیگ کی سیاست کو کنارے پر لگانا تھااور اس کیلئے انہوں نے پی پی پی کو حکومتی اتحاد کی پیشکش کی پھر نواز شریف ،

شہباز شریف کو ملکی سیاست سے باہر نکال پھینکنا تھا جبکہ اس سارے عمل میں پیپلز پارٹی نے استعمال ہونا تھا جب پی پی پی کو منصوبہ کا پتا چلا

تو انہوں نے نواز شریف سے رابطہ کیا اور یوں آصف علی زرداری اور اور سابق وزیراعظم کے مابین رابطوں کا سلسلہ چلا اور الٹا عمران خان کی حکومت کو نکال باہر کیا گیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.