MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چودھری پرویز الہی کا صوبے میں ایک لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان

0 362

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے صوبے میں ایک لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس، لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں میں ملازمتیں دی جائیں گی۔ وزیراعلی نے جنوبی پنجاب کے 14 اضلاع کے سکولوں میں جانے والی بچیوں کیلئے وظیفے میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کو سکول جانے پر وظیفے کی رقم بڑھا دی ہے۔
چودھری پرویز الہی نے پنجاب بھر میں بی اے تک مفت تعلیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پورے صوبے میں بی اے تک کتابیں بھی فری دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سکول سے یونیورسٹی تک ناظرہ قرآن پاک کی تعلیم لازم قرار دی ہے اور ایف اے تک ترجمے کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم کو اب لازم قرار دیا ہے۔وہ ہفتہ کو پسرور سیالکوٹ روڈ پر واقع گرینڈ ایشیئن یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو دین اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرا رہے ہیں،ہماری حکومت نے ٹریفک وارڈنز اور پٹرولنگ پولیس کے الائونسز کو ڈبل کر دیا ہے۔صوبے میں نئی پٹرولنگ پوسٹیں بھی بنائیں گے۔ریسکیو 1122 نے فلڈ میں آرمی کے بعد سب سے زیادہ کام کیا۔اب ہماری حکومت ریسکیو1122 کو مزید گاڑیاں دے گی اور ان کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔ریسکیو 1122 کو ہر تحصیل تک پھیلا دیا ہے۔
ریسکیو موٹربائیک سروس کا دائرہ کار بھی بڑھا رہے ہیں۔ میری پوری کوشش ہے کہ عام آدمی کی زندگیوں میں آسانی پیدا کروں۔میری تمام پالیسیوں کا محور غریب آدمی ہے۔تمام ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈ میں ادویات اور انجکشن فری کر دیئے ہیں۔ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ چودھری مقصود ہمارے ایم این اے کے امیدواروں ہوں گے اور ہم انہیں سپورٹ کریں گے۔
رانا نذیر گوجرانوالہ سے الیکشن لڑیں گے اورپا صدیق بھی ہمارے امیدوار ہوں گے۔وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے سیالکوٹ پسرور روڈ کو دو رویہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ روپے دیں گے۔سیالکوٹ کو آج ڈیڑھ ارب روپے کے منصوبے دیئے ہیں جو جلد مکمل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ رنگ پور کو ماڈل و یلج بنائیں گے۔گجرات کی انجینئرنگ یونیورسٹی میں آسٹریا کی ڈگری ملے گی۔
سمبڑیال میں انجینئرنگ یونیورسٹی منصوبہ جلد مکمل کریں گے۔کسانوں کو سولر پمپس دیں گے اور بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے۔ تقریب سے محمد اسلام، پروفیسر ڈاکٹر عیس محمد اور چودھری مقصود نے بھی خطاب کیا۔ اراکین اسمبلی محمد رضوان،چوہدری اخلاق،احسن سلیم بریار، سلیم بریار،عمر ڈار،رانا نذیر احمد،ذوالفقار گھمن،کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ، شیخ النہیان کے نمائندے سلیمان نے تقریب میں شرکت کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.