MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کے ٹو سر کرنیوالی دو پاکستانی خواتین ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کیا، ربابہ بلیدی

1 375

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) پارلیمانی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما میر عطا اللہ خان بلیدی نے کے ٹو سر کرنے والی دو پاکستانی خواتین ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بلوچستان کے عوام کی جانب سے انہیں مبارکباد دی ہے اتوار کو یہاں جاری ایک بیان میں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اور میر عطا اللہ خان بلیدی نے کہا کہ دونوں پاکستانی کوہ پیما خواتین نے جس ہمت و بہادری سے کے ٹو کو سر کیا ہے اس پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کو فخر ہے ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی خواتین کوہ پیمائی سمیت کسی بھی شعبے میں اپنی خدادا صلاحیتوں میں ترقی یافتہ ممالک کی خواتین سے کم نہیں کے ٹو ایک مشکل چیلنج ہے جسے سر کرکے باہمت پاکستان کی خواتین کوہ پیما نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کے عوام کی جانب سے دونوں پاکستانی خواتین کوہ پیماں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں پارلیمانی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اپنے محکمہ کی جانب سے دونوں خواتین کوہ پیما کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق روز مرہ سرکاری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.