عمران خان چین پر برس پڑے، امریکہ سے معافی مانگ لی، مبینہ خفیہ میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
لاہور (مسائل نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور امریکی وفد کے درمیان یکم مارچ 2023کو ایک مبینہ خفیہ میٹنگ کا انکشاف ہواہے جس میں عمران خان نے امریکہ پر حکومت گرانے کی سازش کا الزام عائد کرنے پر معافی مانگی اورچین کو مبینہ طور پر پاکستان کا دشمن قرار دیاہے ۔
نجی ویب سائٹ ” دی کویئنٹ “ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ امریکی وفدکیلیفورنیا کے سپیکر سمیت تین سے چار چار ڈیموکریٹک اراکین پر مشتمل تھا ،اس خفیہ میٹنگ کی سہولت کاری امریکی نژاد پاکستانی ڈاکٹر آصف محمود نے کی جو کہ آئندہ انتخابات میں ڈیموکریٹک کے متوقع امیدوار بھی ہیں ۔اس مبینہ میٹنگ کی خبر پاکستان کے مقامی نیوز چینل کی جانب سے دی گئی ہے لیکن اس میں ہونے والی گفتگو کے منٹس سامنے نہیں آ سکے ،اس کے علاوہ دوسری ملاقات بھی ہوئی ہے جس کی فوٹیج بھی نشر کی گئی لیکن یہ ظاہر نہیں کیا گیا کہ اس میٹنگ کی درخواست عمران خان کی جانب سے کی گئی جس میں پاکستانی نژاد امریکی سہولت کار موجود نہیں تھے ۔
گوروں کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات میں عمران خان نے حکومت گرانے کی سازش کا الزام بار بار امریکہ پر عائد کرتے ہوئے بدنام کرنے پر مبینہ طور پر معافی مانگی ،انہوں نے بتایاکہ وہ امریکی حکومت کے ساتھ تعلقات کو درست کرنا چاہتے ہیں، اس ملاقات میں سب سے حیران کن چیز وہ مبینہ جملے تھے جو انہوں نے چین سے متعلق کہے، عمران خان نے کہا کہ ” مجھے اب احساس ہواہے کہ پاکستان کا حقیقی دشمن چین ہے ، چین ہی پاکستان کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لانے کا ذمہ دار ہے ، چین نے پاکستان کو سی پیک اور قرضوں کے جال میں پھنسیایا “۔عمران خان نے مبینہ میٹنگ میں یہ وعہدہ بھی کہا کہ ” اگر وہ آئندہ انتخابات میں حکومت میں آئے تو چینیوں کو سبق سکھائیں گے “۔
- Advertisement -
زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ عمران خان کا بیان سن کر امریکی وفد کے اراکین دنگ رہ گئے اور انہوں نے اس بارے میں میٹنگ سے باہر رہ جانے والے پاکستانی امریکی وفد یا سہولت کاروں کو بتایا ، دونوں اطراف کے کئی ذرائع کی جانب سے عمران خان کے مبینہ بیان کی تصدیق کی گئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ہمیں ذرائع نے کہا کہ اگر میں اس پوری ملاقات کی حرف بہ حرف کہانی سناﺅں تو وہ یوں ہو گی کہ” عمران خان نے کہا کہ مہر بانی کریں ، مہربانی کریں، مجھے وزیراعظم بنا دیں، مجھے افسوس ہے کہ میں نے دوبارہ اقتدار میں آنے کیلئے آپ کی حکومت کے خلاف جھوٹ بولا، میر اوہ مطلب نہیں تھا، یہ صرف سیاست تھی، آپ جانتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ آپ سمجھتے ہیں، دیکھیں گورے آدمی ، آپ اچھے لوگ ہیں! چینی اصل میں برے لوگ ہیں، انہوں نے پہلے ہی پاکستان کو تباہ کر دیاہے، انہوں نے ہمیں وہ قرض لینے کیلئے کہا جو ہم افورڈ نہیں کرتے ، اور وہ اب عظیم امریکہ کو تباہ کرنے کی کوششوں میں ہیں، مجھے دوبارہ اقتدار میں لے آئیں میں انہیں 90 روز میںتباہ کر دوں گا ۔“
” میری تمام کوششوں کے برعکس عاصم منیر نیا آرمی چیف بن گیاہے ، وہ مجھے ویسے سپورٹ نہیں کرتے جیسے جنرل باجوہ کرتے تھے ، میڈیا اور عوام میرے ساتھ نہیں ہیں، عدلیہ صرف اتنا ہی کر سکتی ہے جب اسے فوج کی حمایت حاصل نہ ہو، تمام سیاسی جماعتیں میرے خلاف ہیں، اور وہ تمام بدمعاش ہیں، میں آپ کی واحد امید ہوں،۔