MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مریم نواز کی گفتگو کو سپورٹ کرتے ہیں، کیس کی سماعت فل کورٹ کرے

0 243

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) حکمران اتحاد نے آج اسلام آباد میں انتہائی اہم پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز، وزیر خارجہ بلاول بھٹو، جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی گفتگو کو سپورٹ کرتے ہیں۔
عدالت سے فیصلے کا حق نہیں چھین رہے،اس کیس کی سماعت فل کورٹ کرے۔اس بنچ سے انصاف کی توقع نظر نہیں آرہی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کیوں اپنے ملک میں اجنبی لگ رہے ہیں۔استحکام آئے گا تو معیشت بھی ٹھیک ہوگی۔ہم نے اپنے ملک کے مستقبل کو روشن بنانا ہے۔معیشت کو ٹھیک کرنا ہے لیکن ہمیں یہ کرنے تو دیا جائے۔مشکل پیدا کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔
اس سے قبل مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتی ہوں،چرچل نے سوال کیا تھا کہ کیا عدالتیں انصاف دیں گی۔

- Advertisement -

جماعت کی طرف سے پریس کانفرنس کی ذمہ داری تھی۔عوامی نمائندوں کو خود سے بڑھ کر سوچنا پڑتا ہے۔میں 75 سالہ تاریخ میں نہیں جانا چاہتی وہ داستانوں سے بھری پڑی ہے۔گزشتہ چند سال سے آج تک کےحقائق سامنے رکھنا چاہتی ہوں۔فیصلوں کے اثرات آنے والے وقتوں پر بھی ہوتے ہیں۔ اداروں کی توہین اداروں کے اندر سے ہوتی ہے۔ مجھے کہا گیا کہ پاناما کیس آخری مراحل میں پریس کانفرنس نہ کریں۔
عدلیہ کی اگر کوئی توہین کرتا ہے تو متنازع فیصلے کرتے ہیں انسان نہیں۔اداروں کی توہین اداروں کے اندر سے ہوتی ہے۔فیصلوں کے اثرات آنے والے وقتوں پر بھی ہوتے ہیں ،۔ فیصلوں کے اثرات دہائیوں تک رہتے ہیں۔ایک غلط فیصلہ سارے مقدمے کو اڑا کر رکھ دیتا ہے۔ناانصافیوں کی فہرست بہت طویل ہے۔فیصلہ ٹھیک کیا جائے تو تنقید بھی کوئی معنی نہیں رکھتی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ جب بنچ بنتا ہے لوگوں کو پہلے سے علم ہوتا ہے کیا فیصلہ آئے گا ۔قوم نے دیکھا چھٹی کے دن رات کو سپریم کورٹ کھلی رجسٹرار نے کہا پٹیشن کہا ہے تو پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ تو ابھی تیار نہیں کی۔مریم نواز نے مزید کہا کہ جب سے حمزہ شہباز وزیراعلیٰ بنا ہے اسے کام نییں کرنے دیا گیا، یہ کہاں کا انصاف ہے۔کبھی آپ لوگوں نے سنا کہ کوئی ٹرسٹی وزیراعلیٰ بنایا گیا ہو۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.