MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کو تباہی اور ڈیفالٹ سے بچانے کا واحد حل جنرل الیکشن ہے امپورٹڈ حکومت شکست کے خوف سے جنرل الیکشن سے بھاگ رہی ہے،قاسم خان سوری

2 215

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ژوب (مسائل نیوز)پاکستان کو تباہی اور ڈیفالٹ سے بچانے کا واحد حل جنرل الیکشن ھے امپورٹڈ حکومت شکست کے خوف سے جنرل الیکشن سے بھاگ رھی ھے یہ بات سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی او صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان قاسم خان سوری نے ڈسٹرکٹ ژوب میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی جانب سے الیکشنکراؤملکبچ اؤ مہم کا آغاز ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی کہ امپورٹڈ حکومت نے اپنی چوریاں، کرپشن کے کیسز اور تجوریاں بھرنے کی خاطر ملک تو تباہ او مقروض کرکے ڈیفالٹ کی طرف لے گئے ہیں ان نااہل کرپٹ موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے ملک روز بروز بربادی کی طرف بڑھ رہا ھے پاکستان کو بچانے کو واحد حل جنرل الیکشن ھے جنرل الیکشن کے بعد منتخب حکومت پر بین الاقوامی اداروں کا اعتبار بڑھے گا ملکی معیشت کو سنبھالا دیں کر ڈیفالٹ سے بچایا جا سکے گا بعدازاں قاسم خان سوری کی قیادت میں ژوب کی معروف قبائلی و سیاسی سماجی شخصیت لعل گل خان کاکڑ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جلسے کی شکل میں پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کر لی قاسم خان سوری نے مزید کہا لعل گل خان کاکڑ ایک باکردار اور معتبر شخصیت ھے انکی شمولیت سے پاکستان تحریک انصاف مزید مستحکم اور مضبوط ہوگی جلسے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ، باری بڑیچ، نور خان خلجی، ملک نصیب بیٹنی، اکرم ترین، داود مندوخیل، اختر شاہ اور دیگر نے خطاب کیا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر کہی۔ قاسم خان سوری نے پیٹرن ان چیف محمد آصف ترین، پشین چیمبر کے صدر سید […]

  2. […] قومی اسمبلی او صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان قاسم خان سوری اور دیگر نے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.