انتخابات کی تیاریاں۔۔پیپلز پارٹی نے 30اپریل تک قومی وصوبائی اسمبلیوں کے امیدوار وں سے درخواستیں طلب کرلی
اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے امیدوار وں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے اس حوالے سے بتایا کہ جنوری میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل (سی ای سی)میں فیصلہ ہوا تھا کہ بروقت امیدواروں کا چناؤ کرکے انہیں انتخابی مہم شروع کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند اپنی درخواستیں 30 اپریل 2022تک پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر کے نام بھجوائیں۔انہوں نے کہا کہ درخواستیں بلاول ہاؤس کراچی ۔ یا اسلام آباد سنٹرل سیکریٹریٹ ہاؤس نمبر ایک سٹریٹ 85. جی 6/4 اولڈ ایمبیسی روڈ اسلام آباد ارسال کی جائیں۔ایم این اے کے لیئے چالیس ہزار روپے اور ایم پی اے کے لیئے تیس ہزار روپے کا ڈرافٹ درخواست کے ساتھ جمع کرانا ہوگا ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ30 اپریل کے بعد متعلقہ کمیٹی اس حوالے سے فیصلے کرے گی اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کے نام فائنل کرے گی۔