نواز شریف نے عمران خان کی جیل بھرو تحریک کو غیر اہم قرار دیدیا
لندن(مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمرا ن خان کی جیل بھرو تحریک کو غیر اہم قرار دیدیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی لندن میں ملاقات ہوئی۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کے قائد نے عمران خان کی تحریک کوغیراہم قراردیتے ہوئے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں کوئی بات ہو تو کریں۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ میاں نواز شریف نے موجودہ آزاد کشمیر کی حکومت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ دیگرجماعتوں کیساتھ مل کر سوچیں گے کہ اگر عدم اعتماد لاتے ہیں تو عوام کو کیا فائدہ ہوگا۔
[…] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مافیا ز ججز کی ٹیپس بناتا ہے،پاکستان کو […]
[…] نے گرفتاری دے دی۔عمران خان کی کال پر شروع ہونے والی جیل بھرو تحریک میں سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل، سابق ایم پی اے ظفر […]