MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان سے افغان مہاجرین کے انخلاء کا تیسرا مرحلہ جاری، 30 ہزار سے زائد مہاجرین وطن واپس

0 141

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)بلوچستان سے افغان مہاجرین کے انخلاء کا تیسرا مرحلہ جاری، 30 ہزار سے زائد مہاجرین وطن واپس

کوئٹہ: ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان سے بھی افغان مہاجرین کے انخلاء کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔

حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک بھر سے غیرقانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین اور دیگر غیرملکیوں کے انخلاء کا تیسرا مرحلہ یکم ستمبر کو شروع ہوا۔

- Advertisement -

اس مرحلے میں تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مہاجرین کو ان کے وطن واپس بھجوایا جارہا ہے۔

جس کے تحت اب تک 30 ہزار سے زائد افراد اپنے وطن واپس بجھوائے جاچکے ہیں، جن میں 20 ہزار افراد رضاکارانہ طور پر واپس گئے ہیں۔

کوئٹہ میں 33 سے زائد تعلیمی ادارے اور صحت کے مراکز بھی افغان باشندوں کے زیر انتظام چلائے جارہے ہیں۔

انہیں بھی نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں جب کہ ضلعی انتطامیہ کے علاوہ پولیس فورس بھی غیرقانونی غیر ملکی افراد کو واپس بھجوانے کےعمل میں سرگرم ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.