MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک پیج پر ہے،ضیاءاللہ لانگو

2 272

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(جی این ایم)صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی اموربلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ آج کا دن شہدا کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرتا رہے گا۔قوم اے پی ایس کے معصوم شہدا اور اساتذہ کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ مشیر داخلہ ضیا لانگونے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کی ساتویں برسی کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مزید کہا کہ سانحہ اے پی ایس کو 7 سال ہوگئے ہیں لیکن اس افسوناک واقعہ کے زخم آج بھی تازہ ہیں،

- Advertisement -

سانحہ آرمی پبلک اسکول کی برسی معصوم اور ننھے شہدا کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرتی ہے۔شہید طلبہ، اساتذہ اور ان کے والدین کو سلام پیش کرتا ہوں۔مشیر داخلہ ضیا لانگونے مزید کہا کہ المناک سانحہ نے قوم ک کو جھنجوڑ کر رکھ دیا اور پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف یکجا کیا۔اے پی ایس کے معصوم بچو ں نے اپنے لہو سے محفوظ اور پر امن پاکستان کی تاریخ لکھی،سانحہ آرمی پبلک سکول ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیالانگو نے کہا کہ پوری قوم، سیاسی قیادت اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ اور اساتذہ کی اس عظیم قربانی کے طفیل قوم کا مثالی اتحاد اور اتفاق سامنے آیا، ہم نے اسی اتحاد و اتفاق کی وجہ سے مل کر دہشگردی کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن کا گہوارہ بننے میں ان معصوم طلبہ اور اساتذہ کا لہو بھی شامل ہے،مملکت خداداد پاکستان کا بچہ بچہ اے پی ایس شہدا کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.