لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر تعلیم و تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے کہاہے کہ شکست خوردہ عناصر منتخب حکومت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ،الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں،کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ سچے دل سے پاکستان کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تعلیم و تحریک انصاف پنجاب کے صدرشفقت محمود نے پنجاب بھر سے آئے پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
- Advertisement -
شفقت محمود نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ایسے عناصر سے ہے جو ملکی مفاد سے زیادہ زاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں اور اپنی لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ دینے کے لیے وہ منتخب جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ شفقت محمود نے کہا کہ ایسے عناصر کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو پائیں گے کیونکہ عوام انکا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں اور انکے مذموم مقاصد سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔
انہوںنے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی منفی سیاست نے ملکی مفاد کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور ماضی کے فرسودہ نظام نے اداروں کو تباہ و برباد کر دیا ہے اور اب ہم دن رات محنت کر کے کئی دہائیوں کے بگڑے نظام کو درست کر رہے ہیں۔شفقت محمود نے کہا کہ گزشتہ تین برس کے دوران ہم نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے