MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آزاد کشمیرمیں پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 9 اہلکار شہید

0 276

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز) آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے علاقہ شجاع آباد میں پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 9 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

- Advertisement -

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 4 جوانوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام شہدا کی نماز جنازہ منگلا گیریژن میں ادا کر دی گئی اور نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں شہید ہونے والے شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کئے جا رہے ہیں جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.