MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان اور اسد عمر کی گرفتاری کے امکانات بھی موجود ہیں: حامد میر

2 197

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہےکہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور اسد عمر کی گرفتاری کے امکانات بھی موجود ہیں۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف سیکرٹری الیکشن کمیشن نے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرایا جس میں انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے بارے میں قابل اعتراض باتیں کی۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے فواد چوہدری کی گرفتاری گرفتاریوں کا پہلا مرحلہ ہو، الیکشن کمیشن نے ایک کیس میں عمران خان کو مفرور قرار دیا ہے جس میں فواد چوہدری بھی شامل ہیں۔حامد میر کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ اتنا مضبوط نہیں، ہوسکتا ہےکہ ان کی پہلی ہی پیشی پر ضمانت ہوجائے یا پھر عدالت دو روز کا ریمانڈ دے۔انہوں نے مزید کہا کہ کل زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی بہت بڑی تعدا موجود نہیں تھی، شاید یہی وجہ ہےکہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں نے فواد چوہدری کی گرفتاری کا سوچا، توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور اسد عمر کی گرفتاری کے بھی امکانات موجود ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز)سینئر صحافی اور کالم نگار حامد میر نے روزنامہ جنگ میں اپنے کالم میں انکشاف کیا ہے کہ میں […]

  2. […] نیوز) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی طرف سے خطرناک ترین بیانات آ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.