MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اپوزیشن نے کرپشن میں اضافے پر تحریک التوا سینیٹ میں جمع کروا دی

0 511

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ منظر پر آنے کے بعد اپوزیشن ارکان نے کرپشن میں اضافے پر تحریک التواءسینیٹ میں جمع کروا دی۔

- Advertisement -

تحریک التواءمیں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی ہے، اس اہم معاملے کو سینیٹ میں زیر بحث لایا جائے۔ٹرانسپیرسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2021 جاری کردیا ہے

جس میں دنیا کے 180 ملکوں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے کم کرپٹ ملک ڈنمارک ہے جس نے 88 پوائنٹس حاصل کئے ہیں، جس کے بعد فن لینڈ ، نیوزی لینڈ، ناروے اور سنگاپور ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.