ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کا ٹاس وقت سے پہلے کرانے کا فیصلہ
میلبرن (مسائل نیوز)میلبرن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کا ٹاس اتوار کو8 منٹ قبل ہوگا۔میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق 6 بج کر 22 منٹ پر ہوگا۔پاکستانی وقت کے مطابق فائنل میچ کا ٹاس دوپہر 12 بج کر 22 منٹ پر ہوگا۔
- Advertisement -
میلبرن میں فائنل ٹاس کے بعد میوزیکل پروگرام ہوگاجس میں مقامی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔فائنل میچ کے بعد آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔دوسری جانب بارش کے امکان کے باعث آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل نتیجہ خیز بنانے کیلئے قوانین میں ردوبدل بھی کیا ہے۔اگر میچ اتوار کو ممکن نہ ہوا تو اسے اگلے روز دوبارہ اسی مر حلے سے شروع کیا جائے گا جہاں اتوار کو رکا تھا۔پیر کو ریزرو ڈے پر بھی میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ 2 گھنٹوں سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا گیا۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جبکہ دوسرے میں انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق 6 بج کر 22 منٹ پر ہوگا۔پاکستانی وقت کے مطابق فائنل میچ کا ٹاس دوپہر 12 بج کر 22 منٹ پر ہوگا۔میلبرن میں فائنل ٹاس کے بعد میوزیکل پروگرام ہوگاجس میں مقامی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
[…] نیوز) آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل فینز کے لیے فینز زون کا اہتمام کیا گیا […]
[…] ر(مسائل نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میچ کا ٹاس ہوگیا ، انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے […]