MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم عمران خان کو عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں عہدے سے ہٹادیا گیا تو کیا وہ دوبارہ اسی اسمبلی سے وزیراعظم منتخب ہو سکتے ہیں؟

0 244

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)اگروزیراعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے تو کیا وہ دوبارہ اسی اسمبلی سے وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں کامیاب ہوکر دوبارہ وزیراعظم آفس کی
کرسی سنبھال سکتے ہیں؟اس سوال کا جواب ہے ہاں! آئین کی رو سے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں وزیراعظم اپنے عہدے سے فوری طور پر الگ ہوجائیں گے اور وفاقی کابینہ بھی فوری طور پر تحلیل ہوجائے گی۔اس کے فوری بعد اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس طلب کریں گے جس میں وزیراعظم کے انتخاب کا عمل دوبارہ سے شروع ہوگا، جس میں جو بھی رکن اکثریت یعنی 172 ارکان کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا وہ نیا وزیراعظم منتخب ہوجائے گا۔عمران خان کو بھی دوبارہ ان کی جماعت کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا جاسکتا ہے، کیونکہ ان کی قومی اسمبلی کی رکنیت برقرار رہے گی اور وہ دوبارہ انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں، اگر عمران خان نے دوبارہ اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل کرلی تو وہ دوبارہ وزیراعظم بن جائیں گے۔نیا وزیراعظم جو بھی منتخب ہوگا وہ اپنے عہدے کا حلف لےگا اور پھر نئی کابینہ تشکیل دےگا۔خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جا چکی ہے جس کے بعد اب اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس طلب کر کے پہلے اس معاملے پر بحث کروائیں گے اور پھر ووٹنگ کروائی جائے گی۔اگر اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف 172 یا زائد ووٹ حاصل کر لیے تو پھر وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے مستعفی ہونا پڑے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.