عوام کی خدمت کا وژن لے کر سیاسی میدان میں سرگرم ہے، سکندر علی عمرانی
سبی(جی این ایم )صوبائی وزیر ریونیوبلوچستان میر سکندر علی عمرانی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کا وژن لے کر سیاسی میدان میں سرگرم ہے عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی ترقی خوشحالی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے حلقہ انتخاب میں تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے کام کیا جارہا ہے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کئی منصوبے پائپ لائن میں ہیں
- Advertisement -
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی ڈیرہ مراد جمالی ڈسٹرکٹ صدر میر غلام نبی عمرانی۔ لوکل ڈومیسائل کمےٹی کے ممبر ممتار قبائلی سیاسی شخصیت حاجی عبدالحق میر یار محمد لہڑی سبی پریس کلب کے صدر حاجی سعید الدین طارق بھی موجود تھے ۔وبائی وزیر ریونیوبلوچستان میر سکندر علی عمرانی نے کہا کہ حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان کی تعمیر وترقی عوام کے احسا س محرومی کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے
بلوچستان عوامی پارٹی کے اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں پارٹی دن رات بلارنگ ونسل عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کے خاتمہ کےلئے کوشاں ہے ہمیں کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہماری بلا رنگ ونسل عوا م دوست پالیسیوں کے باعث بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب گامزن اور بلوچستان کے کئی سلگتے مسائل کا خاتمہ ہوا ہے صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث کامیابی کے ساتھ بلوچستان کیلئے جدوجہد کررہی ہیں