یہ ضمنی انتخاب ریفرنڈم تھا جو ن لیگ نے جیت لیا،مریم نواز
لاہور(مسائل نیوزہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کہاں گئے وہ مقبولیت کے دعوے؟پی ٹی آئی نے قیدی نمبر804 کے نام پر الیکشن لڑا لیکن شکست ہوئی،ضمنی الیکشن میں مقبولیت کے دعوے زمین بوس ہو گئے،یہ ضمنی انتخاب ریفرنڈم تھا جو ن لیگ نے جیت لیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزرا اور سیکرٹریز کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، ضمنی الیکشن میں کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں،مسلم لیگ نے 2024کے الیکشن میں ہاری ہوئی اپنی نشستیں دوبارہ جیت لیں،ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ کو تاریخی کامیابی ملی،پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ کیا، عوام نے مسلم لیگ ن کی کارکردگی پر اعتماد کرکے ووٹ دیا۔
- Advertisement -
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ الیکشن بیانیوں سے نہیں کارکردگی کے بل بوتے پر جیتا جاتا ہے،2018میں ترقی کرتے ملک کو ڈی ریل کیا گیا،پرفارمنس سے بہتر کوئی بیانیہ ہو ہی نہیں سکتا، زمین پر کام ہی نہیں ہوگا تو بیانیہ کیا کرے گا، آج نہ فیض حمید ہے نہ وہ ججز جو انہیں جتاتے تھے،فیض حمید کی پوری طاقت پی ٹی آئی کے ساتھ تھی،ان کاکہناتھا کہ الیکشن کا بائیکاٹ تب ہوتا ہے جب آپ کو ہار کا یقین ہو،پی ٹی آئی کا الیکشن کا بائیکاٹ کی بات کرنا منافقت ہے،کبھی اتنی منافقت نہیں دیکھی کہ ہار گئے تو بائیکاٹ تھا،الیکشن کا بائیکاٹ درحقیقت مایوسی ظاہر کرتا ہے،کہاں گئے وہ مقبولیت کے دعوے ؟پی ٹی آئی نے قیدی نمبر804کے نام پر الیکشن لڑا لیکن شکست ہوئی،ضمنی الیکشن میں مقبولیت کے دعوے زمین بوس ہو گئے۔
مریم نواز کاکہناتھا کہ یہ ضمنی انتخاب ریفرنڈم تھا جو ن لیگ نے جیت لیا،سب کوپتہ ہے کہ دھاندلی کب اور کس کیلئے ہوئی تھی،گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیاب جلسے کئے لیکن ہم سے سیٹیں چھینی گئیں،ڈسکہ الیکشن کے وقت پوری ریاستی مشینری ن لیگ کے خلاف تھی،یہ کیا بات ہے پنجاب میں بائیکاٹ تھا خیبرپختونخوا میں نہیں تھاان کاکہناتھا کہ میں نے اور نوازشریف نے جیل کاٹی مگر الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا۔