MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمرہ ادائیگی کی سہولت پی آئی اے کے مسافروں کیلئے اہم خبر

1 235

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) پی آئی اے کی ترکش ایئر لائن کے کوڈ شیئرنگ کے ذریعے امریکا ، برطانیہ، یورپ سے پاکستان آنیوالے مسافروں کو عمرے کی سعادت حاصل ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی ، پی آئی اے کی ترکش ایئر لائن کے کوڈ شیئرنگ کے ذریعے امریکا ، برطانیہ، یورپ سے پاکستان آنیوالے مسافروں کو عمرے کی سعادت حاصل ہوگی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان سے امریکا برطانیہ واپس جانیوالے مسافروں کو بھی سہولت میسر ہو گی، اس سلسلے میں پی آئی اے مسافروں سے معمولی اضافی چارجز وصول کئے جائیں گے۔مسافرپی آئی اے کی پرواز کے ذریعے جدہ یا مدینہ عمرے کی سعادت کے بعد واپس یورپ اور برطانیہ کیلئے روانہ ہوسکیں گے۔یاد رہے پی آئی اے نے ترکیہ کیلئے پروازوں کا آغاز کیا تھا ، جس سے مسافروں کو یورپ، برطانیہ اور امریکا کے 28شہروں تک سفر کی آسان رسائی ممکن ہو گئی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)پاکستان سے 25 موٹر سائیکل سوار عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔پاکستان سے 25 موٹر سائیکل سوار […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.