MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکی زیر صدارت ڈویژنل ریویو کمیٹیوں کا افتتاحی اجلاس

0 251

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکی زیر صدارت ڈویژنل ریویو کمیٹیوں کا افتتاحی اجلاس کمانڈ ر 12 کور لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی بھی اجلاس میں شریک ۔مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو چیف سیکریٹری آئی جی پولیس آئی جی ایف سی نارتھ اے سی ایس داخلہ سیکریٹری خزانہ و دیگر حکام بھی اجلاس میں شریک ۔آئی جی ایف سی ساؤتھ جنرل آفیسرز اور کمشنروں کی بزریعہ زوم لنک اجلاس میں شرکت ۔اے سی ایس داخلہ ہاشم غلزئی کی اجلاس کو ڈویژنل ریویو کمیٹیوں کے قیام کے امراض و مقاصد پر بریفنگ ۔کمیٹیوں کے قیام کا مقصد عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی ہےاداروں کے درمیان کوآرڈینیشن نہ ہونے سے عوام مسائل کے حل میں رکاؤٹ رہتی تھی۔کمیٹیوں کے قیام سے اختیارات کی نچلی سطح کے تصور کو عملی جامع پہنانے میں پیش رفت ہو گی۔شفافیت اور قانون کی عملداری سے انصاف پر مبنی خوشحال معاشرے تشکیل پاتے ہیںافسران عوام کے خادم ۔انکی دہلیز پر مسائل حل کریں۔وزیراعلئ کی کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت ۔فیلڈ افسر اپنے اختیارات صیح استعمال کر کے عوام کو ریلیف دیں کہ انہیں کوئیٹہ نہ آنا پڑے۔وزیراعلئ ۔ڈویژنل جائیزہ کمیٹیوں کا قیام عوامی مسائل کے حل کی جانب اہم پیش رفت ہے۔کمانڈر 12 کور کا اجلاس سے خطاب ۔ترقیاتی عمل اور امن کے قیام میں عوام کی شراکت داری کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔کمانڈر 12 کور ۔ڈویژنل ریویو کمیٹیوں کو حکومت اور اداروں کی مکمل سرپرستی حاصل رہے گی ۔کمانڈر 12 کور ۔کمیٹیوں کے اجلاسوں کا تسلسل سے انعقاد اہمیت کا حامل ہو گا۔کمانڈر 12 کورایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کی اجلاس کو بریفنگ ۔صوبے میں گڈ گورننس اور سرکاری امور کی انجام دہی کی بہتری کیلئے محکمہ داخلہ کے زیر انتظام صوبے، ڈویژن اور ضلع کی سطح پر جائزہ کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایاگیاہے۔ ۔اس اقدم کا مقصد تعلیم، صحت، معیشت، توانائی، معدنیات، تجارت اور زراعت کے شعبوں میں بہتری لانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرکو اعتماد میں لینا ہےپبلک ہولڈر دفاتر کا احتساب، انتظامیہ، سول سوسائیٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین بہتر کوآرڈینیشن بھی اس کے دائرہ کار میں آئیں گے۔جائزہ کمیٹیوں کے ذریعے اچھی سروس ڈیلیوری، شراکت داری کی بنیاد پر ترقیاتی اقدامات اور صوبے میں امن وامان برقرار رکھنے کے اہداف کو حاصل کیا جائے گاتین سطحوں پر مشتمل کمیٹیوں کو صوبائی سطح پر وزیراعلیٰ، ڈویژنل سطح پر کمشنر اور ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر چیئر کریں گےکمیٹیوں کے ٹی او آرز میں بلوچستان ایکشن پلان، محاصل میں اضافہ، بہتر خدمات کی فراہمی، گڈ گورننس، تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی شامل ہےٹی او آرز میں سرمایہ کاری، امن وامان، باڈرمینجمنٹ مکینزم، لاپتہ افراد کا مسئلہ بھی شامل ہے۔ ٭ ۔چیک پوسٹوں پر چیکنگ مکینزم، نوجوانوں کیلئے روزگار، طویل مدتی اور وسط مدتی سوشیو اکنامک انشئیٹیو جیسے ضروری عوامل بھی ٹی او آر کا حصہ ہیںمذکورہ کمیٹیاں تسلسل کے ساتھ اپنے اجلاس منعقد کریں گی اور جائزہ رپورٹ پیش کریں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.