فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے شیعہ علماء کرام کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام۔
کوئٹہّ(مسائل نیوز)فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے شیعہ علماء کرام کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام۔
- Advertisement -
یوم علی کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا-
فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) چلتن رائفلز کی جانب سے کوئٹہ میں شیعہ علماء کرام کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں جید علماء کرام اور فرنٹیئر کور کے حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر یومِ علی رضی اللہ عنہ پر امام بارگاہوں میں نمازوں کا انعقاد، ہزارہ ٹاؤن اور مری آباد میں مذہبی جلوسوں کے اوقات، سیکیورٹی ناکوں کا جائزہ اور مجموعی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
شیعہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور عمائدین نے فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کوئٹہ شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
[…] (مسائل نیوز) شیعہ علماء بلوچستان اور آئمہ جمعہ نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرتے […]