MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزارت انسداد منشیات میں خالی آسامیاں فوری پر کی جائیں، شاز ین بگٹی

1 402

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گزشتہ ادوار کی تمام کاروائیوں کی تفصیلی رپورٹ اگلے ہفتے پیش کی جائے، نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجھان کے خلاف ایکشن کے فوری لائحہ عمل مرتب کیا جائے
منشیات فروشی اور سپلائی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کےلئے قانونی لائحہ عمل مزید مستحکم کیا جائے، عالمی سطح پر منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کےلئے ضروری آلات فوری طور پر خریدنے کے کام شروع کیا جائے
اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی نے وزارت انسداد منشیات پر تفصیلی بریفنگ لی، سیکریٹری انسداد منشیات ڈاکٹر سید کلیم امام اور جوائنٹ سیکریٹری سبینو سکندر جلال نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی، بریفنگ میں وزارت انسداد منشیات کے تمام افسران نے شرکت کی، اے این ایف کی نفری بڑھانے کے لئے فوری سمری تیار کی جائے- نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی ہدایت، انہوں نے کہا کہ وزارت انسداد منشیات میں خالی آسامیاں فوری پر کی جائیں، ملک بھر میں ریہہبلیٹیشن سینٹرز بنانے کی تجویز کا فوری جائزہ لینے کے ہدایت، نیشنل اینٹی نارکوٹکس کونسل کا فوری اجلاس طلب کرنے کی ہدایت، وفاقی وزیر شازین بگٹی نے کہا کہ گزشتہ ادوار کی تمام کاروائیوں کی تفصیلی رپورٹ اگلے ہفتے پیش کی جائے، نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجھان کے خلاف ایکشن کے فوری لائحہ عمل مرتب کیا جائے، منشیات فروشی اور سپلائی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کے لئے قانونی لائحہ عمل مزید مستحکم کیا جائے، عالمی سطح پر منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضروری آلات فوری طور پر خریدنے کے کام شروع کیا جائے، منشیات فروشوں اور سہولت کاروں کے خلاف کاروائی میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے، تمام ضروری سمریز فوری طور پر کابینہ کے سامنے منظوری کے لئے پیش کروں گا، وفاقی وزیر انسداد منشیات نے اجلاس کا اختتام ہدایات پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنانے کا کہہ کر کیا-

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] مطلوب ہیں، اس میں ٹوٹل 250 سے زائد مختلف آسامیاںآسامیاں شامل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.