ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہونگےمریم اورنگزیب نے تصدیق کر دی
اسلام آباد (مسائل نیوز)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف ہوں گے۔
- Advertisement -
یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے۔اپنے ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا سوشل میڈیا پر بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوالے سے سمری صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دی گئی ہے۔
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بابت سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔
[…] آباد (مسائل نیوز) ایوانِ صدر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس اور آرمی چیف کی تقرری کی سمری موصول ہوگئی۔ذرائع کا […]