MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جو بھی آرمی چیف آیا وہ پورے ملک کا ہوگا، فواد چوہدری

4 227

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو بھی آرمی چیف لگے گا وہ پاکستان کا آرمی چیف ہوگا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اس منصب کو غیر متنازع رکھنے کی پوری کوشش کی ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کو کسی نام پر تحفظات نہیں، مسئلہ لگنے والوں کی میرٹ کا نہیں لگانے والوں کی میرٹ کا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ نے اپنا رول بہت بڑھایا ہوا ہے، جس کی وجہ سے فیصلوں میں بھی اثر آتا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ادارہ غیر سیاسی ہونے کی خواہش رکھتا ہے تو یہ بڑی مثبت بات ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فوج کے نئے سربراہ کے تقرر کے ضمن میں صدرِ […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کاہے کہ ان کی جماعت رمضان سے پہلے انتخابات چاہتی […]

  3. […] (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی بنیادی وجہ اسلام آباد میں […]

  4. […] نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی والے انتخابات سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.