MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر نئی پوسٹ شئیر کر دی ، مداح ایک مرتبہ پھر تشویش میں مبتلا

1 1,458

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی (مسائل نیوز) بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر نئی پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

کچھ دنوں قبل خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی طلاق کی خبر دی تھی لیکن دونوں سٹارز میں سے کسی نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ثانیہ مرزا علیحدگی کی خبروں کے درمیان مسلسل سوشل میڈیا پر پوسٹس کر رہی ہیں تاہم ان پوسٹس میں شعیب ملک کی نہ کوئی تصویر ہے اور نہ ہی کوئی تذکرہ جس پر ان کی ہر پوسٹ پر مداحوں کی تشویش مزید بڑھ جاتی ہے۔

جمعرات کو بھی ثانیہ نے اپنے بیٹے ازہان کے ہمراہ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں بیٹے کو سر پر بوسہ دیتے ہوئے دیکھا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق شعیب اور ثانیہ کے درمیان قانونی پیچیدگیاں حل ہونے کے بعد علیحدگی کے باضابطہ اعلان کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب ملک کی جانب سے اہلیہ ثانیہ مرزا کو سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دی گئی تھی لیکن ثانیہ مرزا نے کوئی جواب نہ دیا، تھینک یو کہنا تو دور کی بات، پیغام کو لائیک بھی نہیں کیا جس سے مداحوں کی تشویش میں اضافہ ہوگیا تھا۔

خوراک کی پیداوار اور شہری زندگی کا آغاز وسط ایشیاءمیں مسیح سے 7 اور 8 ہزار سال قبل کے درمیانی عرصے میں ہوا
یاد رہے کہ دونوں کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آفیسر مارک زکر برگ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پربراڈ کاسٹ چینلزنامی فیچر متعارف کرادیا۔ فیچر متعارف […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.