کینیا میں پاکستانی حکام نے سینئر صحافی ارشد شریف کی میت کی شناخت کر لی
اسلام آباد (مسائل نیوز) کینیا میں پاکستانی حکام نے سینئر صحافی ارشد شریف کی میت کی شناخت کر لی۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان ہائی کمشنر ، کینیا کے پولیس حکام اور ڈاکٹر اس وقت نیروبی میں ڈیڈ ہاؤس میں ہیں۔پاکستانی سفیر نے مرحوم ارشد شریف کی شناخت کر لی ہے جس کے بعد اب میت کی واپسی کے لیے قانونی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ارشد شریف کی وطن واپسی کے لیے ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔کینیا کے حکام کو ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی درخواست کی ہے۔خیال رہے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف اتوار کی رات کینیا کے علا قے نیروبی مگادی ہائی وے پر پولیس کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے،اس واقعہ کو پولیس نے غلط شناخت قرار دیا ہے۔
کینیا کی اخبار اسٹار کے مطابق ارشد شریف کو سر پر گولی لگی،ارشد اور اس کے ڈرائیور نے مبینہ طور پر ناکے پر روکے جانے کی خلاف ورزی کی،ناکہ گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ وہ ماگادی قصبے سے نیروبی کی طرف جا رہے تھے جب انہیں پولیس افسران کے گروپ کے زیر انتظام روڈ پر روکا گیا،پولیس ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ انڈیپنڈنٹ پولیسنگ اوور سائیٹ اتھارٹی اس کیس کو دیکھے گی۔
اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک سینئر پولیس افسر نے فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس حوالے سے تفصیلی بیان بعد میں جاری کیا جائے گا۔ فائرنگ کا ایک واقعہ ہوا جو پاکستانی صحافی کی غلطی سے شناخت کا معاملہ نکلا اور بعد میں مزید معلومات جاری کریں گے۔پولیس کے مطابق نیروبی کے علاقے پنگانی میں یرغمال بنایا گیا تھا،پولیس کو ایک کار روکنے کے لیے کال کی گئی جو وہ چلا رہے تھے اور چند منٹ بعد ارشد شریف کی گاڑی روڈ پر آئی اور انہیں روکا گیا،انہں اپنی شناخت کے لیے کہا گیا۔
وہ مبینہ طور پر کار روکنے میں ناکام رہے اور روڈ بلاک سے گزر گئے۔اس کے بعد ایک مختصر تعاقب کے دوران گولی چلی جس سے ارشد شریف جاں بحق ہو گئے۔ ارشد کی گاڑی الٹ گئی اور ان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا،ڈرائیور کو ہسپتال لے جایا گیا۔ڈرائیور نے بعد میں اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور اس کا مقتول ساتھی تھے اور ماگادی میں ایک سائٹ کی طرف جا رہے تھے۔
[…] نے افریقی ملک کینیا میں قتل ہونے والے معروف اینکر اور سینئر صحافی ارشد شریف سینئر صحافی ارشد شریف سینئر صحافی ارشد شریف صحافی ارشد […]
[…] آباد (مسائل نیوز) وزارت داخلہ نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی ٹیم کی تشکیل نو […]
[…] کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔صحافی ارشد شریف کی نماز […]