MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض میں تیزی سے اضافہ

0 246

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں ڈائیریا ، ڈینگی اور ملیریا سمیت دیگر امراض پھیل چکے ہیں جس کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیماریوں کے سبب 6 خواتین جاں بحق ہوچکی ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈائیریا کے 14 ہزار 653 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ یکم جولائی تا 23ستمبر تک ریلیف کیمپس میں ڈائریا کے 5 لاکھ 77ہزار 286 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جلدی امراض کے شکار مزید 14 ہزار 364کیسز رپورٹ ہوئے البتہ یکم جولائی سی23ستمبر تک ریلیف کیمپس میں 6 لاکھ 36 ہزار 29 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملیریا کے مشتبہ 10 ہزار 146 کیسز اور ڈینگی کے مزید 53 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.