MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہماری کوشش ہے کہ محکمہ کھیل ہمارے ایسوسی ایشن کیساتھ مکمل تعاون کرے،بلوچستان پروفیشنل باکسنگ

0 272

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)بلوچستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا،تمام شرکاءکے مشاورت سے چیئرمین میر فاروق ماندائی( میر بابا) صدر سابقہ نیشنل باکسر عبدالغنی مینگل جنرل سیکرٹری سابقہ انٹرنیشنل باکسر محمد شفاعت ‘سینئر نائب صدراول سابقہ انٹرنیشنل باکسر ارشد کاسی‘فنانس سیکرٹری سابقہ انٹرنیشنل باکسر عبداﷲ رند‘ایڈیشنل سیکرٹری سابقہ نیشنل باکسر محمداکمل خان‘پریس سیکرٹری محمداکرم نیچاری‘آفس سیکرٹری حاجی عبدالمنان لہڑی‘ ‘سیکرٹری اطلاعات منورشاہوانی ‘سینئر نائب صدر دوئم خدابخش حیدریان ‘ریفری جج کمیشن کے چیئرمین سابقہ انٹرنیشنل باکسر عبدالقدوس بڑیچ منتخب ہوئے۔اس موقع پر اپنے پہلے خطاب میں نو منتخب عہدیداران نے شرکاءکاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پروفیشنل باکسنگ کھیل کے فروغ کیلئے جو ذمہ دارسونپی عہدیداروں کو دیا گیا ہے امیدکرتاہوں کہ اسی کھیل کوآگے لے جانے کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کوبروئے کارلاکر کابینہ کوساتھ لے کراقدامات اٹھائینگے کیونکہ بلوچستان میں پروفیشنل باکسنگ کھیل کابے پناہ ٹیلنٹ موجودہیں لیکن ٹیلنٹ کوتراشنے کیلئے باکسرز کو مواقع کی فراہم کرنے کی ضرورت ہے ہماری کوشش ہے کہ محکمہ کھیل ہمارے ایسوسی ایشن کیساتھ مکمل تعاون کرے توہم اس کھیل کوپروان چڑھانے کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑینگے بلوچستان میں پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کاقیام ضروری تھا صوبے کے کھلاڑیوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں صرف اورصرف ان کو پالش کی ضرورت ہے کیونکہ پسماندہ صوبے کے نوجوان دیگرشعبوں کی طرح کھیل کے میدان میں بھی خداداد صلاحیتوں سے مالامال ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پروفیشنل باکسنگ کے فروغ کیلئے تمام کابینہ اپنی صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے آخر میں عبدالغنی مینگل کی جانب سے شرکاءکے اعزازمیں ٹی پارٹی دی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.