MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

محکمہ کھیل و امور نوجوانان صوبائی حکومت کے تعاون سے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے پر عزم ہے،محمد اسحاق جمالی

0 236

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان محمد اسحاق جمالی نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان کے وژن کے مطابق وزیر کھیل کے سربراہی میں کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کو کھیلوں کے موقع فراہم کرنے کیلئے عہدہ سنبھالتے ہی اقدامات شروع کئے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے ڈائمنڈ جوبلی چیف منسٹر سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا جس میں کھلاڑیوں اور شائقین کے بڑی تعداد دیکر خوشی ہورہی ہیں مستقبل میں بھی مزید بڑے ایونٹس منعقد کروائنگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ڈائمنڈ جوبلی چیف منسٹر سپورٹس فیسٹول میں فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاح کے موقع پر کھلاڑیوں و شائقین سے بات چیت میں کیا،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آیکٹیوٹیز محکمہ کھیل محمد آصف لانگو قبائلی رہنماء اور ہدہ ایکشن کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے،اس سے قبل سیکرٹری کھیل نے فٹبال کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا پہلا شاندار میچ بلوچ کلب کوئٹہ بامقابلہ کمبائنڈ سیٹلائٹ ٹاون کلب کے کھیلا گیا، پہلے آف میں دونوں ٹیموں نے گول پر پے درپے اٹیک کئے اور دونوں نے ایک، ایک گول کرکے میچ برابر کردیا جبکہ دوسرے آف کا میچ شروع ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کی جانب سے گول کرنے کی سرجوڑ کوششیں کئے لیکن ناکام ہوئے اور یوں میچ ایک ایک گول سے برابر رہا، میچ کے بعد سیکرٹری کھیل سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا،اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کھیل و امور نوجوانان صوبائی حکومت کے تعاون سے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے پر عزم ہےنوجوانوں کو معاشرے کی منفی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے کھیلوں و تفریح سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ڈائمنڈ جوبلی چیف منسٹر سپورٹس فیسٹول کے بعد بھی گیموں کے میگا ایونٹ منعقد کرانے کے لیے تیاریاں جاری ہیں تاکہ ہمارے ہونہار کھلاڑی صوبائی و قومی سطح پر اپنی اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک اور قوم کا نام روشن کریں عہدہ سنبھالنے کے بعد بہت سے شکایات موصول ہوِئے کہ کھلاڑیوں کی سرپراستی حوصلہ افزائی نہیں ہورہی ہیں جب تک میں اس عہدے پر ہوں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ٹورنامنٹس کے انعقاد کیلئے صف اول پر نظر آونگا تمام کھیلوں کے کھلاڑیوں کیلئے جلد ایونٹس کا انعقاد کرینگے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں فٹبال کی بے پناء ٹیلنٹ موجود ہیں بس انکے ٹیلنٹ کو پالش کرکے گرونڈز میں لانا ہے جس کیلئے اقدامات کرینگے آخر میں سیکرٹری کھیل و امورنوجوانان محمد اسحاق جمالی کو سونئیر پیش کیا گیا_

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.