MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کے اراکین قومی اسمبلی حکومتی رویے سے نالاں، وزارتیں بانٹنے کا گلہ

0 245

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی میر خالد خان مگسی اور محمد اسلم بھوتانی موجودہ حکومت کے رویے سے نالاں اتحادی قومی اسمبلی میں پھٹ پڑے اور کہا ہے کہ ہمیں بھی انتخابات میں عوام کے پاس جانا ہے،پی ٹی آئی سے آئے تو اس وقت پیارے بھی بہت تھے،ملاقاتیں بھی ہوئی تھیں،وزارتیں ایسی بانٹیں گئیں جیسے اسی مقصد کے لیے آئے ہیں، ابھی بھی وقت ہے مسائل کو دیکھیں، ہمیں کسی بھی فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ میر خالد خان مگسی نے کہا کہ پی ٹی آئی سے آئے تو اس وقت پیارے بھی بہت تھے،ملاقاتیں بھی ہوئی تھیں،سمجھتے تھے رویوں میں تبدیلی آئی لیکن جتے دی کھوتی اوتھے آکھلوتی،وزارتیں ایسی بانٹیں گئیں جیسے اسی مقصد کے لیے آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے مسائل کو دیکھیں، ہمیں کسی بھی فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا جا رہا،سردار اسلم بھوتانی کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں لوگوں کے پاس جانا ہے، پی ٹی آئی دور میں اربوں ملے احسن اقبال نے پیسے کاٹ دیے، پی ٹی آئی نے عزت نہیں دی فنڈز بہت دیے، حکومت کا تمام اتحادیوں کے ساتھ یہی رویہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے گلہ نہیں وہ بہت عزت کرتے ہیں،میں نے زرداری کو کہا کہ مجھے علاقے کے لیے فنڈز دیے جائیں، زرداری نے احسن اقبال کو کہا مگر اس نے نہیں سنی،شہباز شریف کے پاس گیا وزیراعظم نے بھی احسن اقبال کو کہا کہ ان کو فنڈ دیں،جب کتاب آئی تو بہت کم ہیں جو کہ بالکل لالی پاپ ہے،چار سالوں میں اربوں روپے کے فنڈز دیئے،میں نے احسن اقبال کو کہا کہ یہ فنڈز تو پی ٹی آئی نے دیے ہوئے ہیں آپ نے کیا کیا ہے،افسوس سے کہتا ہوں کہ اس طرح حکومتیں نہیں چلتیں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.