MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پریشان نہ ہوں بس یہ کام کریں موٹاپے سے نجات انتہائی آسان

0 527

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)بڑھتے وزن سے پریشان لوگوں کے لیے ناشتے کا انتخاب انتہائی مشکل ہوتا ہے اور اکثر یا تو ناشتہ ہی نہیں کرتے یا بہت کم مقدار میں غذا لیتے ہیں۔اگر آپ بھی اپنے بڑھتے وزن سے پریشان ہیں اور کم کھانا کھا کھا کر اکتا گئے ہیں تو آپ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ

- Advertisement -

کچھ غذائیں ایسی بھی ہیں جنہیں آپ اپنی روزمرہ غذا سے نکالنے کے بجائے شامل کرکے اپنا وزن کو کم کر سکتے ہیں۔ایک نئی تحقیق کے مطابق بیریز کا ناشتے میں استعمال نہ صرف آپ کو تروتازہ رکھتا ہے بلکہ وزن کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔رس بیریز فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں اور ہمارے جسم کو روزانہ درکار فائبر کا ایک تہائی صرف ایک کپ رس بیریز میں موجود ہوتا ہے۔ ہمارا جسم دن بھر اس فائبر کو ختم نہیں کر سکتا جس سے ہمار نظام ہاضمہ سست ہو جاتا ہے جس سے آپ کو بھوک محسوس نہیں ہوتی۔ معروف میڈیکل جرنل بی ایم جے میں 24 برس تک کی گئی تحقیق کے مطابق اسٹرابیری، رس بیری، بلوبیری اور بلیک بیری میں فلیونائڈ نامی کمپاونڈ پایا جاتا ہے جو وزن کم کرنے میں موثر ثابت ہوتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کچھ تجربات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ رس بیریز میں موجود کیٹونز نامی کمپاؤںڈ ہمارے میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے جس سے جسم میں موجود فیٹ (چکنائی) ختم ہونے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.