MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ادارے اپنی قیادت کی غلطیوں کی وجہ سے گرداب میں پھنس گئے، فواد چوہدری

1 294

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ادارے اس گرداب میں اپنی قیادت کی غلطیوں کی وجہ پھنسے ہیں اگر وہ اپنی حدود میں رہتے تو کچھ نہیں تھا۔

اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکمت عملی اسے سیاست سے مکمل طور پر باہر کر دے گی لیکن اداروں کو نقصان پہنچے گا، ادارے اس گرداب میں اپنی قیادت کی غلطیوں کی وجہ پھنسے ہیں اگر وہ اپنی حدود میں رہتے تو کچھ نہیں تھا لیکن بہرحال اب اداروں کو نون لیگ نے ٹارگٹ کرنا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اب نون لیگ کو لگا ہے کہ عمران خان کے خلاف اسٹیبلشمنٹ سے نتھی ہو کر بڑی غلطی ہوگئی، مریم نواز اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ چورن بیچیں، عدلیہ کے خلاف بیانات شروع ہوگئے، فوج کے خلاف اگلے چند دنوں میں شروع ہو جائیں گے، اس اسکیم میں خامی یہ ہے کہ لوگ 1990ء والے اب نہیں ہیں اور مقابلہ بھی عمران خان سے ہے۔

چوہدری فواد حسین نے مزید کہا کہ سو پیاز اور سو چھتر کا محاورہ جس طرح نون لیگ پر صادق آتا ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے، ن لیگ نے اسٹیبلشمنٹ کی کوکھ سے جنم لیا، آپس میں طے کیا کہ ایک بھائی پرواسٹیبلشمنٹ سیاست کرے گا اور دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ منجن بیچے گا، ایک کا منجن ناکام ہوا تو دوسرے کو آگے کردو، یہی فارمولا اگلی نسل میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس دن ہم ضمنی الیکشن جیت گئے تھے حمزہ شہباز […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.